بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

شریف خاندان کیخلاف نیب میں کتنے کیس ہیں؟ 17 سال تک کیا کرتا رہا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 12  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شریف خاندان کیخلاف نیب میں کتنے کیس ہیں؟ 17 سال تک کیا کرتا رہا؟ جے آئی ٹی نے چئیرمین نیب کے ریکارڈ کروائے گئے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی وضاحت کو مسترد کر دیا۔ تحقیقاتی ٹیم کی حتمی رپورٹ میں شریف خاندان کے نیب میں موجود 28 کیسز کی فہرست شامل ہے۔ اس کے علاوہ جے آئی ٹی رپورٹ میں مزید کہا گیاکہ شریف خاندان کے 2 کیسز ایس ای سی پی اور 2 ایف آئی اے کے پاس بھی ہیں۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے چیئرمین نیب کے ریکارڈ کرائے گئے بیان پر اپنی رپورٹ میں لکھا کہ شریف خاندان کے خلاف 1999-2000ء میں کیسز کا آغاز کیا گیا۔ 1999-2000ء میں شریف خاندان کے خلاف 4 ریفرنسز فائل کیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیاکہ نیب حکام نے شریف خاندان کے خلاف باقی کیسز پر سنجیدہ کوشش ہی نہیں کی، نیب میں موجود کیسز مختلف وجوہات کی بناء پر زیرالتوا رہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایون فیلڈ پراپرٹیزکے بارے میں پانامہ کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ نے نوٹس لیا۔ جے آئی ٹی کے تجزیے میں نیب کے متعلق کہا گیا کہ وہ 17 سال تک نوازشریف کی جائیداد کا کیس دبا کر بیٹھا رہا۔ ایون فیلڈ پراپرٹیز کا کیس نیب کو 2000ء میں دیا گیا یعنی آج سے 17 سال پہلے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 17، 18سال میں نیب نے ملزمان کو ایک بار بھی تحقیقات میں شامل نہیں کیا۔ نیب کے ملزمان کو تحقیقات میں شامل نہ کرنے سے مقدمات کمزور ہوئے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین نیب کے مطابق انہوں نے مقدمات 10 ماہ میں مکمل کرنے کا ایس اوپی بنایا تھا۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنے تجزیہ میں شریف فیملی کے خلاف مقدمات پر اپیل دائر نہ کرنے کی چیئرمین نیب کی وضاحت کو یکسر مسترد کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…