اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے تعاون نہ کر نے کا الزام بے بنیاد ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ تحقیقاتی ٹیم سے تعاون نہ کر نے کا الزام بے بنیاد ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ میں نے اپنے بچوں کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہا اور ہمارے خاندان کے جس جس فرد کو بلایا گیا وہ جے آئی ٹی میں پیش ہوا انہوں نے کہاکہ حسین نواز کو چھ بار جے آئی ٹی نے بلایا وہ چھ بار جے آئی ٹی میں پیش ہوئے اور اسی طرح حسن نواز اور مریم نواز بھی پیش ہوئے انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی نے مجھے بلایا اور خود جے آئی ٹی میں پیش ہوا اور اب تعاون نہ کر نے کا الزام بے بنیاد ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے کہاکہ حکومت نے ملک کو ترقی کے راستے پر ڈال دیا ہے ٗ آئندہ انتخابات سے پہلے توانائی بحران پر بھی قابو پا لیا جائے گا، جے آئی ٹی رپورٹ میں موجود تضادات کو عدالت عظمیٰ کے سامنے لایا جائیگا۔اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ وزیر اعظم ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، عوام نے انہیں پانچ برس کیلئے منتخب کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ تحقیقاتی ٹیم سے تعاون نہ کر نے کا الزام بے بنیاد ہے