جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پانامہ لیکس، عدالت آرٹیکل 190 کے تحت فوج کو کیا حکم دے سکتی ہے؟ معروف صحافی کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس، عدالت آرٹیکل 190 کے تحت فوج کو کیا حکم دے سکتی ہے؟ معروف صحافی کا حیرت انگیز انکشاف تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ میاں نواز شریف کو علم ہونا چاہیے کہ پانامہ کا معاملہ آنے والے دنوں میں کرپشن اور جعلسازی سے بڑھ سکتا ہے۔ یہ لوگ جو براہ راست حملہ کرنے کا سوچ رہے ہیں

وہ یہ ذہن میں رکھیں کہ عدالت ریاست کا سب سے بڑا اور مقدس ادارہ ہوتا ہے۔ آرٹیکل 190 کے تحت عدالت فوج کو حکم دے سکتی ہے اور فوج عدالت کو نہیں کہہ سکتی۔ عدالت سے اگر آپ لڑ رہے ہیں تو آپ ایک قسم کی بغاوت کر رہے ہیں، وزیر اعظم نواز شریف کا تصادم کا ذہن بن چکا ہے۔ اس سے قبل کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ ان کے کاغذات پکڑے گئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کیلبری فونٹ کی بات ہو رہی ہے۔ آج بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ یہ فونٹ 2004ء میں بن گیا تھا ان کو پتہ ہی نہیں ہیکہ مائیکروسافٹ نے یہ فونٹ 2007ء میں لانچ کیا تھا۔ معروف تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید انکشاف کیا کہ مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا سیل مستقل کوشش کر رہا ہے کہ کسی طرح وکی پیڈیا پر فونٹ کی معلومات کو تبدیل کیا جائے۔ ریکارڈ تبدیل کرنے کے لیے میڈیا سیل مسلسل کوشش کر رہا ہیمگر وکی پیڈیا نے معلومات میں تبدیلی کی کوشش کرنے والوں کو بلاک کر دیا ہے تاکہ فونٹ کی معلومات کو تبدیل ہونے سے بچایا جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…