اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے اثاثے ان کی آمدن سے زائد پائے گئے ہیں۔
نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں کاروبار کو پروان چڑھایااور اپنے بچوں کو فائدہ پہنچایا ، اس کے علاوہ وزیراعظم نے اندرون و بیرون ملک اثاثے بنائے اور انہیں اپنے بچوں کو منتقل کیا، درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے درخواست میں لکھا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ نے سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے دوران جعلی دستاویزات جمع کرائیں۔ درخواست میں وزیراعظم نواز شریف کے بچوں، کزن طارق شفیع، سمدھی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، داماد کیپٹن(ر)صفدر، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین نیب ، گورنر سٹیٹ بینک ، چیئرمین نیشنل بینک کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ فیصلے تک نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے معطل کرتے ہوئے جے آئی ٹی اور عدالت میں غلط بیانی پر معطل کیا جائے۔درخواست میں وزیراعظم نواز شریف کے بچوں، کزن طارق شفیع، سمدھی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، داماد کیپٹن(ر)صفدر، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین نیب ، گورنر سٹیٹ بینک ، چیئرمین نیشنل بینک کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ فیصلے تک نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے معطل کرتے ہوئے جے آئی ٹی اور عدالت میں غلط بیانی پر معطل کیا جائے۔