اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سنگین نتائج کی دھمکیاں کس نے دیں؟ طارق شفیع نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا، تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ پر طارق شفیع نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ وکیل نے مجھے پڑھائے بغیر حلف نامہ کرایا ہے،
اصل حقیقت تو یہ ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے رکن عامر عزیز نے مجھے حلف نامہ واپس لینے کا کہا اور حلف نامہ واپس لینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں، طارق شفیع نے مزید کہا کہ یہ بات میں نے ایک دستاویز کی صورت میں سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہے۔