منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جے آئی ٹی رپورٹ کی دسویں جلد میں کیا ہے؟ بابر اعوان نے حیرت انگیز دعویٰ کر دیا

datetime 11  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جے آئی ٹی رپورٹ کی دسویں جلد میں کیا ہے؟ بابر اعوان نے حیرت انگیز دعویٰ کر دیا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعوان نے مطالبہ کیا کہ اثاثے چھپانے اور کالا دھن رکھنے کے جرم میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں فوراً گرفتار کرکے وزیر خزانہ کے عہدے سے برطرف کر دیا جائے،

جی آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ میں اسحاق ڈار کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ٹیکس چوری کے لیے 17 کروڑ روپے اپنے ہی اداروں کو دے کر اسے خیرات کی رقم ظاہر کیا، اعلیٰ عدالت اس کا ازخود نوٹس لے۔ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف خود آف شور کمپنی کے چیئرمین ہیں، میاں نواز شریف نے یہ کمپنی اثاثوں میں ظاہر نہیں کی اور پاکستانی قوم سے چھپائی، اس لیے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق وزیراعظم کے خلاف ریفرنس دائر کرکے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں، بصورتِ دیگر اس مجرمانہ غفلت پر نا اہل ہو سکتے ہیں، شریف خاندان کے جھوٹ بولنے پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جائے اور پورے خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔ بابر اعوان نے جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کی دسویں جلد کے بارے میں کہا کہ اس میں سے گاڈ فادر نکلے گا۔ اس دوران تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کرپشن کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، انہوں نے مزید کہا کہ پورے شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…