اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چمن کا اہم تجارتی مرکز دھماکہ سے گونج اٹھا، فائرنگ، متعدد افراد زخمی، ریسکیو ٹیمیں پولیس اور ایف سی کی بھارتی نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے اہم سیاحتی شہر چمن کا بڑا تجارتی مرکز جو بوگرہ روڈ پر واقع ہے آج صبح کے وقت زور دھماکے سے گونج اٹھا ہے جبکہ میڈیا رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے شدید فائرنگ کی آوازیں بھی آ رہی ہیں ۔نجی ٹی
وی اے آر وائی کے مطابق دھماکے اور فائرنگ میں ڈی پی او ساجد خان مہمند سمیت متعدد افراد زخمی ہو ہوئے ہیں جن میں سے ڈی پی ای ساجد خان مہمند سمیت تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں۔ جبکہ ذرائع متعدد ہلاکتوں کا امکان بھی ظاہر کر رہے ہیں واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔