اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف نااہل ہو گئے تو مریم نواز مستقبل کی وزیر اعظم ہونگی،(ن)لیگی ذرائع

datetime 10  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ(ن) پہلے ہی یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے شریف فیملی کی لندن کے وسط میں قیمتی اور مہنگی جائیداد بنانے اس کی منی ٹریل سے متعلق ان کے خلاف رپورٹ آنے کی صورت میں بھرپور قانونی اور سیاسی جنگ لڑے گی۔ ۔ایک مقامی روزنامے میں شائع خبر کے مطابق نوازشریف عدالتی کارروائی کے ذریعے ہٹانے کی کسی بھی کوشش کی شدید مزاحمت کرینگے جبکہ قانونی حلقوں میں یہ شور عام ہے

کہ جے آئی ٹی رپورٹ وزیر اعظم کے مواخدے کیلئے کافی ہے۔ن لیگ ذرائع یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایک عارضی وزیر اعظم لایا جائے گا اور پھر نوازشریف کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست پر مریم نواز کو منتخب کروایا جائے گا جو اقتدار سنبھالیں گی اور مستقبل کی وزیر اعظم ہونگی ۔یہ پریشان کن صورتحال بھی زیر بحث ہے کہ پوری شریف فیملی کو نااہل قرار دیدیا جائیگا اس صورتحال میں ن لیگ احتجاج کی راہ اپنائے گی اور پنجاب میں عوام کی حمایت لینے کیلئے بھرپور تحریک چلائے گی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…