اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ پیش ہونے سے قبل وزیر اعظم ہاؤس میں درود و سلام کی محفل کا انعقاد کیا گیا ۔40منٹ تک اللہ ہو کے ورد نے چار چاند لگا دئیے۔مقامی روزنامے کے مطابق مریم نواز کی ہدایت پر وزیر اعظم ہاؤس میں درود و سلام کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں
علماء نے شرکت کی اور خصوصی دعائیں بھی پڑھیں ،ذرائع کے مطابق درود و سلام کی محفل کے وقت تقریباً چالیس منٹ تک اللہ ہوا کا ورد بھی باآواز بلند کیاگیا بعد ازاں نمازعشا چند اہم ورد بھی مریم نواز کو بتائے گئے جو کہ انہوں نے عشاء کی نماز کے بعد پڑھے جس سے سب خیر اور امن ہوگا۔