اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پانامہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں قائم جے آئی ٹی آج سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ پیش کریگی اس سے پہلے گزشتہ روز وزیر اعظم نوازشریف صدر ممنون نے ویک اینڈ کا روز مری اور چھانگلہ گلی میں گزارا جہاں اعلیٰ حکومتی شخصیات دلفریب موسم او خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔صدر ممنون براستہ ایکسپریس وے اسلام آباد سے کشمیر پوائنٹ گورنمنٹ ہاؤس مری پہنچے جبکہ وزیر اعظم نوازشریف فیملی کے ہمراہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے چھانگلہ گلی پہنچے جہاں انہوں نے فیملی کے
ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر دوپہر کا کھانا کھایا۔مقامی روزنامے کے مطابق صدر ممنون اور وزیر اعظم میاں نوازشریف کی مری اور چھانگلہ میں موجودگی کے باعث ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران بھی مری میں موجود رہے ۔ویک وینڈ کے موقع پر مری اور گلیات میں سیاحوں کا غیر معمولی رش رہا اور تفریحی مقامات پر میلے کا سماں رہا تاہم اعلیٰ حکومتی شخصیات کی مری آمد کے سلسلے میں لگائے گئے روٹس کے باعث مختلف سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہیں جس کی وجہ سے سیاحوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔