اسلام آباد (این این آئی)پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کئے جانے پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات ہونگے اس سلسلے میں پولیس اور انتظامیہ نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے ۔ذرائع کے مطابق پیر کو صبح سے ہی اسلام آباد میں عمومی اور ریڈ زون میں خصوصی طور پر ہائی الرٹ رہے گا ٗعدالت عظمی کی
عمارت کے اندر ، پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات ہوگی ٗریڈ زون کے داخلی راستوں اور سپریم کورٹ کے باہر بھی اضافی نفری تعینات ہوگی ٗپولیس کے ساتھ انتظامیہ کے افسران بھی خصوصی طور پر تعینات ہونگے ذرائع کے مطابق خصوصی سیکورٹی انتظامات کیلئے پولیس اور انتظامیہ نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ۔