منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اگر نوازشریف نے اسمبلی توڑی تو کیا ہوگا؟قطری شہزادہ نوازشریف کا گواہ نہیں بلکہ ۔۔۔!اہم سیاسی رہنما کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 9  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی ارکان کو سیلوٹ کرتا ہوں، نواز شریف کے خلاف فوجداری تحقیقات ہورہی ہیں ٗ قطری شہزادے کو پیش کرنا حکومت کی ذمہ داری تھی۔قطری شہزادہ نوازشریف کا گواہ نہیں ٗحسین نواز کا گواہ ہے ٗنواز شریف کا گینگ ہی ان کو مروائے گا ٗ نواز شریف نے اسمبلی توڑنی ہے تو صوبوں کی اسمبلیاں بھی توڑنا ہوں گی ٗدوبارہ جرح ہوئی تو نواز شریف کو دبارہ طلب کرنے کی استدعا کروں گا

ٗسپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرینگے ۔ اتوار کو لال حویلی میں پریس کانفرنس کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاناما کیس نواز شریف کے خاندان کے خلاف ہے ٗنوازشریف کے خلاف فوجداری تحقیقات ہورہی ہیں ٗجو لوگ نواز شریف کا دفاع کررہے ہیں وہ نواز شریف کے ذاتی ملازم ہیں ٗن لیگ کے 4 وزیروں کی پریس کانفرنس سے لگتا ہے کہ ان کونتیجے کی بوآگئی ہے جبکہ نواز شریف کا گینگ ہی نواز شریف کو مروائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ قطری شہزادہ حسین نوازکا گواہ ہے ٗقطری شہزادہ نوازشریف کیلئے نہیں بلکہ حسین نواز کی صفائی کیلئے آیا تھا، قطری نے کہا وہ پاکستانی عدالتوں کے دائرہ کار کو نہیں مانتا، جے آئی ٹی مین نواز شریف پیش ہوسکتے ہیں تو قطری شہزادہ کیوں نہیں، حکومت کی ذمہ داری تھی وہ قطرہ شہزادے کو پیش کرتی، ن لیگ والے فوج کو چیلنج کررہے ہیں، اسمبلی توڑنا نواز شریف کا کام ہے، اگر نواز شریف نے اسمبلی توڑنی ہے تو صوبوں کی اسمبلیاں بھی توڑنا ہوں گی جبکہ نواز شریف نے ہمیشہ خود اپنے خلاف سازشیں کیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہاکہ پوری قوم فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے لیکن بعض لوگ ملک میں خلفشار پھیلانا چاہتے ہیں ٗجے آئی ٹی ارکان کو سیلوٹ کرتا ہوں، ساری قوم عدلیہ کے فیصلے کا انتظار کرہی ہے، اگر دوبارہ جرح ہوئی تو نواز شریف کو دبارہ طلب کرنے کی استدعا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کو جو بھی فیصلہ ہوگا ہم تسلیم کریں گے جب کہ سپریم کورٹ سے(ن)لیگ کی سیاست کا تابوت، ثبوت اور بھوت بھی نکلے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف سے ہرجگہ میں اورعمران مقابلے کے لیے تیارہیں اور جب تک مقابلے کی گھڑی ہوگی ہم عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…