لاہور ( آن لائن) وزیراعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی پر 2 کروڑ 18 لاکھ روپے پروٹوکول کی مد میں خرچ ہوئے اس امر کاانکشاف پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروائی جانے والی اپنی ایک تحریک التواء کار میں کیا جس میں انہوں نے بتایاکہ حسین نواز اور حسن نواز کی جے آئی ٹی میں ہونے والی پیشوں پر اب تک ایک کروڑ روپے سے زائد خرچ آ چکا
ہے جبکہ مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی پر 26لاکھ 67 ہزار پروٹوکول کی مد میں خرچ کئے گئے ہیں تحریک التواء کار میں انہوں نے پنجاب حکومت سے وضاحت طلب کر لی ہے اسی طرح پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ملک تیمو ر نے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف کے یونیفارم کے حوالے سے ایک تحریک التواء کار سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروا دی گئی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کا یونیفارم نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے پیرا میڈیکل سٹاف ڈاکٹر بن مریضوں کا علا ج کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے گزشتہ روز حتف نصر میزائل کے کامیاب تجربے پر ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں انہوں نے حتف نصر میزائل کے تجربے پر پاک فوج اور پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور رکن اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے شہر میں ننگی تاروں کیخلاف ایک قرارداد سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروا دی ہے جس میں انہوں نے والٹن روڈ پر بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2 بچیوں کی ہلاکتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر بھ میں ننگی تاروں کا جال بچھا ہوا ہے جس میں ان کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے لہٰذا فوری طور پر ان ننگی تاروں کو ہٹایا جائے۔