اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ کار و صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ مریم نواز جس گاڑی پر جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے لیے آئیں اس کی نمبر پلیٹ جعلی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود کی طرف سے وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے حوالے سے ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی میں جوڈیشل کمپلیکس آئیں۔
مریم نواز کی گاڑی کا نمبر ایس این۔777 تھا جو کہ جعلی ہے، یہ نمبر ایک موٹر سائیکل کا ہے جس کا مالک محمدداؤد نامی ایک شخص ہے۔ اس سارے معاملے پر حسین نواز نے بھی مریم نواز سے ناراضگی کا اظہار کیا کہ ہماری زندگی میں پہلے مسائل کم تھے جو یہ جعلی نمبر پلیٹ آ گئی، جعلی نمبر پلیٹ کے حوالے سے محکمہ ایکسائز میں باقاعدہ تحقیقات ہو رہی ہیں اور مریم نواز کے خلاف تحقیقات بھی شروع ہونے والی ہے۔