اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ کیس کا کیا نتیجہ نکلے گا؟ گیلپ سروے نے نتائج جاری کر دیے۔ گیلپ سروے میں عوام کی اکثریت کی رائے میں پاناما کیس میں وزیراعظم نواز شریف نااہل قرار دے دیے جائیں گے۔ گیلپ پاکستان نے پاناما کیس کے حوالے سے خصوصی سروے کیا، جس کے نتائج جاری کر دیے
گئے ہیں، ان نتائج میں اکثریت کی رائے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف پاناما کیس میں نا اہل قرار دے دیا جائے گا، اس سروے میں 51 فیصد لوگوں کی رائے میں وزیراعظم کو نا اہل قرار دے دیا جائے گا جبکہ 46 فیصد لوگوں کی رائے میں وزیراعظم نواز شریف پاناما کیس میں بچ جانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔