اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز جب جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد جوڈیشل اکیڈمی سے باہر آئیں تو انہوں نے جے آئی ٹی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں یہ پہلی ایسی جے آئی ٹی جو پہلے بن گئی اور الزامات کو ابھی ڈھونڈا جا رہا ہے، انہوں نے
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جے آئی ٹی کے تمام سوالات کے جواب دیے، جب میں نے سوالات کے جوابات دے لیے تو کہا کہ میں بھی ایک سوال کرنا چاہتی ہوں جس پر کہا گیا کہ پوچھیے، مریم نواز نے کہا کہ ہم پر الزام کیا ہے؟ ان کے مطابق جے آئی ٹی اس کا جواب نہیں دے سکی۔