منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

بادشاہت کی مثال دیکھنی ہے تو مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی دیکھ لیجیے ٗعمران خان

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چترال (این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بادشاہت کی مثال دیکھنی ہے تو مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی دیکھ لیجیے ٗدو نمبر جمہوریت میں میرٹ کا قتل ہوتا ہے ٗ چترالی عوام نے لواری ٹنل بنانے پرجنرل مشرف کوووٹ دیا۔چترال یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ جے آئی ٹی میں جوبھی پیش ہوتاہے باہرآکر میری تعریفیں کرتا ہے ٗ

عمران خان نے کہا کہ دو نمبر جمہوریت میں میرٹ کا قتل ہوتا ہے اور جمہوریت کے اندر لیڈر شپ میرٹ پر اوپر آتی ہے ٗ مغرب میں جمہوریت آگئی اس لیے وہ اوپر چلا گیااور جن ملکوں میں میرٹ تھا وہ اوپر گئے،جہاں بادشاہت تھی وہ نیچے آگئے۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ نوازشریف کی بیٹی مریم نواز ایک عام شہری ہیں ٗکرمنل انویسٹی گیشن کیلئے مریم نوازکوبلایا گیا تھا اور انہیں پولیس سیلوٹ کررہی ہے ٗاسحاق ڈارکابیٹا20سال پہلے اسکوٹرپرگھومتاتھا ٗآج اربوں کی پراپرٹی ہے۔انہوں نے کہاکہ پانچ میں سے دوججوں نے کہہ دیا کہ نوازشریف صادق اورامین نہیں رہے جبکہ ملک میں میرٹ کا نظام رائج ہونا چاہیے تاکہ ملک اوپر جائے ٗاگر ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے اپنے دوستوں کو لے جاتا تو کامیابی نہ ملتی اور جس ملک میں میرٹ نہیں وہ پیچھے رہ جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی سیاحت کو بچانا ہے جبکہ چترال یونی ورسٹی میں سیاحت کا مضمون ہونا چاہیے اور مقامی سیاحت جیسی آج ہے ایسی کبھی نہیں تھی کیونکہ غیرملکی افرادیہاں سیاحت کیلئے آرہے ہیں ٗچترال میں سیاحت کے فروغ کے کئی مواقع ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ چترالی عوام نے لواری ٹنل بنانے پرجنرل مشرف کوووٹ دیا اور کہا کہ ہم اسے سراہتے ہیں ٗایسا ہی ماحول چترال میں دیکھا جس کی خوشی ہے۔

بلتستان کے ایک تھانے گیاکبھی قتل کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہواجبکہ گلگت بلتستان کے لوگ اپنے گھروں میں تالے نہیں لگاتے ہیں۔پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ ہمارا دینی فرض ہے کہ اپنے وعدوں پر قائم رہیں اور جب کوئی حکمران قوم سے وعدہ کرے تو اسے پورا کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…