منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے تباہ کن میزائل چلادیا،آرمی چیف کا اہم پیغام

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختصر فاصلے تک زمین سے زمین مار کرنے والے بیلیسٹک میزائل ’’نصر‘‘ کا تجربہ دیکھا۔ پاکستان نے حالیہ ہفتے کے دوران نصر میزائل کی60 کلو میٹر سے 70 کلو میٹر تک بڑھائی گئی رینج کے نئے ٹیکنیکل پیرا میٹر کا جائزہ لینے کیلئے متعدد تجربات کئے ۔بدھ کو آئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق یہ ویپن سسٹم میزائل شکن دفاع

سمیت درپیش خطرات کیخلاف دفاعی صلاحیت کو بڑھائے گا ۔یہ ہدف کو درست نشانہ بنانے اور فوری طور پر نصب کئے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آرمی چیف نے آرمی اسٹریٹجک فورس کے تربیتی اور پیشہ ورانہ تیاریوں کے معیار کو سراہتے ہوئے پاکستان کی قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کے حوالے سے اس اہم سنگ میل کے حصول پر سائنس دانوں اور انجینئروں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے تمام اسٹریٹجک اثاثوں کے موثر کمانڈ کنٹرول حفاظت اورسیکیورٹی اور انکے فروغ کیلئے کئے جانیوالے اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ آپ ہمارے حقیقی ہیرو ہیں جوپس پردہ رہتے ہیں ہم آپکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نصر میزائل نے کولڈ سٹارٹ کو ٹھنڈا کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ جنگ سے ہر صورت میں بچا جانا چاہئے۔ ہماری سٹریٹجک صلاحیت عسکری قوت بڑھانے والے جھگڑالوپڑوسی کیخلاف امن کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام یقینی بنانے کیلئے کسی بھی حد تک جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ ہم مذاکرات کے ذریعے امن کیلئے حکومت کی تمام کوششوں کی خلوص دل سے حمایت کرتے ہیں ۔ ہماری صلاحیت اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ہے کہ کوئی جنگ کے آپشن کا سوچے بھی نہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل ،

کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین ، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر نبیل حیات ملک، اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے بھی میزائل تجربہ دیکھا۔ چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ، چیف آف ایئر سٹاف اور چیف آف نیول سٹاف نے اس کامیابی پر اسٹریٹجک فورسز کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے میزائل کے تجربے اور تیاری میں شریک تمام افراد کی کوششوں کو سراہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…