جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف مزید کتنی بار وزیراعظم بنیں گےاور ان کے پاس کونسے ایسے راز ہیں جو مخالفین کیلئے پریشان کن ہیں ؟ مریم نواز کی پیشی کے بعد مخالفین پر شدید تنقید

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے جو سوالات پوچھے ان کا جواب دیا، اپنے والد، چچا، بھائیوں کی پے درپے پیشیوں کے بعد باوجود اس کے سپریم کورٹ کے فیصلے میں میرا نام نہیں تھا۔ مجھ پر پٹیشنر نے وزیراعظم پر ڈپینڈنٹ ہونے کا الزام لگایا گیا میں آج

پاکستان کی بیٹی ہونے کی حیثیت اور ایک وزیراعظم کی بیٹی ہونے کی حیثیت سے میں نے وہ قرض اتار دیا جو مجھ پر واجب بھی نہ تھا۔ میں نے جے آئی ٹی سے پوچھا کہ میں نے آپ کے سوالات کے جواب دیدئیے مجھے ایک سوال کا جواب دیں کہ ہم پر کیا الزام ہے تو وہ جواب نہیں دے سکے۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے لئے اس سے زیادہ فخر کی کیا بات ہو سکتی ہے کہ الزام لگانے والوں جو الزامات لگائے جو ان کے ذاتی کاروبار سے متعلق تھے اور اس وقت کے الزامات ہیں جب وہ سیاسی حوالے سے سرگرم نہیں تھے۔ ان کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ وہ دو مرتبہ وزیراعلیٰ رہے اور تیسری مرتبہ وزیراعظم رہے اوران پر جو الزام لگے وہ ان کے ان ادوار کا کوئی الزام نہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے اربوں کے پروجیکٹ دئیے لیکن اس حوالے سے کوئی کرپشن کا کیس نہیں جو ن لیگ، شریف خاندان کیلئے فخر کی بات ہے۔ 60یا 70اور 80کی دہائی میں خاندان کے جو کاروبار تھا اس سے متعلق سوالات کئے جا رہے ہیں۔ قومی خزانے کے حوالے سے سوالات کا جوابات دینا بنتا ہے مگر ذاتی کاروبار پر نہ سوال بنتا ہے نہ جواب دینا بنتا ہے۔ ایک پیسے کی کرپشن، منی لانڈرنگ اور کک بیک ہے تو سامنے لائی جائیں اور اگر سامنے نہیں آرہی تو ثابت ہوتا ہے کہ کچھ نہیں۔ جن کے اوپر قومی خزانے کی

خوردبرد کا الزام ہے وہ عدالتوں سے سٹے لے کر بیٹھے ہیں۔ ایک پرانے کاروباری خاندان پر الزامات صحیح بات نہیں۔ جن کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں وہ مانگے تانگے سے گزارا کرتا ہے اس سے سوالات کیوں نہیں۔ جو یہ کہتا ہے کہ ہمیں رلائے گا وہ یہ سن لے کر کسی انسان کی کوئی اوقات نہیں کہ وہ کسی کو رلائے یا ہنسائے ، یہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ ہمارا تعلق حکمران خاندان سے ہے

اور اللہ کے ہاں حکمرانوں کا کڑا احتساب ہوتا ہے ، ہم احتساب کروا رہے ہیں ۔ دنیا کے احتساب کی وجہ سے آخرت کے احتساب کا بوجھ کم ہے۔ الزام لگانے والا شاید اگلی دنیا میں حساب نہ دے سکے۔ پانامہ لیکس پہلی لیکس نہیں جس میں مجھے ملوث قرار دیا گیا بلکہ ڈان لیکس میں بھی مجھے ملوث قرار دیا گیا جس کا مقصد بیٹی کا نام استعمال کر کے باپ کو پریشر میں لانا تھا۔

سب جانتے ہیں کہ بیٹیاں باپ کیلئے بہت حساس ہوتی ہیں ۔ نواز شریف کی بیٹی کو اس کی کمزوری سمجھنے والے اسے اس کی طاقت پائیں گے۔ میں وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی ہوں جس نے مجھے حق کیلئے کھڑا ہونا سکھایا جس نے مجھے ترغیب دی کہ جھوٹ کے سامنے سر نہیں جھکانا، یہ بات وہ سمجھ نہیں سکتے جو بیٹیوں کی تکریم اور عزت کو نہیں سمجھتے۔

نواز شریف کی بیٹی کو صرف اس لئے نشانہ بنایا جائے کہ وہ نواز شریف کی بیٹی ہے تو وہ اس لئے اپنا دفاع کرے گی کیونکہ وہ نواز شریف کی بیٹی ہے۔ ہمارے پاس تکنیکی حوالے سے اور استثنا لےکر اور بہانے سے فرار حاصل کر سکتے تھے۔ ہم بھی کمر کا بہانہ بنا کر اور نتھیا گلی کے ریسـٹ ہائوس میں چھپ سکتے ہیں، ہم نے تین نسلوں کا حساب دیا۔ آئین اور قانون کی پاسداری کے بدلے

میں نواز شریف نے جووار اپنے دل پر سہے ہیں جس طرح انہوں نے بے رحمانہ احتساب کا سامنا کیا ہے وہ تمغوں کی طرح یہ زخم سجا کر 2018میں عوام کے پاس جائے گا۔ جو راز اس کے سینے میں دفن ہیں جو سازشیں کی جا رہی ہیں کہ مجبور مت کرو کہ وہ بتانے پر مجبور ہو جائے گا۔ نواز شریف وطن کی خاطر خاموش ہیں۔ مخالفین اور سازشی سن لیں کہ عوام نواز شریف

کی طاقت ہیں اور عوام کو ان پر اعتماد ہے کہ وہ نہ جھکے گا اور نہ اپنے ووٹر کو جھکنے دے گا۔ وہ قانون اور آئین کے ساتھ سویلین بالادستی کیلئے کھڑا رہے گا۔ کسی اور میں اتنی ہمت نہیں جتنی نواز شریف نے دکھائی۔ پانامہ لیکس کے اندر 400سے زائد خاندانوں کے نام بھی ہیں اس سے زیادہ مضحکہ خیز بات کیا ہوگی کہ ہم پر مقدمے کرنے والے خود آف شور کمپنیاں ہیں۔

پانامہ لیکس کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ۔ میرے دادا کی قبر سے لیکر والد کے دورہ طالبعلمی سے لیکر ان کے بچوں اور پھر ہمارے بچوں تک احتساب کیا گیا۔ جے آئی ٹی کے پاس کچھ نہیں جے آئی ٹی لگا کر الزام ڈھونڈا جا رہا ہے۔ سازش کرنے والو سن لو نواز شریف زیادہ طاقت سے آئے گا جتنی سازش کرو گے اتنی طاقت سے آئے گا۔ نواز شریف چوتھی بار بھی اور پانچویں بار

بھی وزیراعظم بنے گا، روک لو نواز شریف کو دہشتگردی ختم ہو رہی ہے، روک لو نواز شریف کو کہ لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی، روک لو نواز شریف کہ سی پیک بن جائے گا ، روک لو نواز شریف کو کہ ملک ترقی کر جائے گا۔ مریم نواز کے میـڈیا نمائندوں سے خطاب کے بعد حسین نواز نے منی ٹریل کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ منی ٹریل سے متعلق سوال اس سے پوچھیں جو الزام ثابت نہیں کر سکا اور اپنے اثاثوں کا جواب نہیں دے سکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…