جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ادارے فوری اور دیر پا یہ کام کریں ‘ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا دبنگ اعلان، کرپٹ افراد کی نیندیں حرام

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والےادارے اپنی عملداری کو تیز کریں، پاک فوج تمام ریاستی اداروں کے لیے حمایت جاری رکھے گی، ریاست کی مؤثرعملداری ریاستی قوانین کےنفاذ سے ہی ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا، پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے

ایپکس کمیٹی اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، کورکمانڈر وزیراعلیٰ سندھ، سیکریٹری داخلہ اورآئی جی سندھ شریک ہوئے، ایپکس کمیٹی کا اجلاس پانچ گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد اور کراچی آپریشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ قانون کی عملداری کیلئے فوج ریاستی اداروں کی مدد کرے گی، دیرپا امن کا قیام ریاست کی رٹ سے ہی ممکن ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی نمائندوں کےاحتساب کیلئےجلد فیصلےاور ردعمل کی صلاحیت کو بہترکیاجائے،۔اجلاس میں کراچی کی سیکیورٹی کی صورتحال پریفنگ دی گئی، ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید اور سیکریٹری داخلہ سندھ نے بھی امن وامان پربریفنگ دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں پائیدارامن کیلئےمستقل کوششیں کرنے پراتفاق کیا گیا، اور ہائی پروفائل دہشت گردوں کے جیل سے فرار ہونے کا معاملہ بھی زیرغورآیا، اجلاس میں سندھ رینجرز،پولیس اور کراچی کور کی کارکردگی کوسراہا گیا۔آرمی چیف نے تمام اسٹیک ہولڈرزکو مل کرمزید کام کرنےکی ضرورت پرزور دیا،قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی بر وقت کارروائی کی صلاحیت کوسراہا، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سیف سٹی منصوبے پرکام تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…