جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

مریم نواز کی پیشی،ملک بھر سے قافلے نکل پڑے،ن لیگ کا تشویشناک اعلان‎

datetime 4  جولائی  2017 |

ملتان(آئی این پی)دختراول مریم نوازشریف کی آج بدھ کوجے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر ان سے اظہاریکجہتی کیلئے ملتان وجنوبی پنجاب سے لیگی کارکنوں کے قافلے اسلام آباد روانہ ہوگئے ،روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما?ں کا کہنا تھا کہ مریم نوازشریف دلیر باپ کی دلیربیٹی ہیں،پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ملتان سے مسلم لیگ(ن)،یوتھ ونگ اورشعبہ خواتین کے قافلے

الگ الگ روانہ ہوئے،مسلم لیگ(ن)کے رہنما سہیل فراز ،زاہدعدنان گڈو،عبدالرحمن فری ،آصف کمبوہ ودیگر کی قیادت میں قافلہ روانہ ہوا،روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما?ں کا کہنا تھا کہ لیگی قیادت اور ان کے خاندان نے پاناما کیس اور جے آئی ٹی کے سامنے تین نسلوں کا حساب دیا لیکن دوسری جانب شوکت خانم کے نام پرزکوٰۃ کے پیسے کھانے والا ٹیکس چوراورجواری عمران خان کھلے عام دندناتا پھررہا ہے،احتساب سب کا اور برابری کی بنیاد پرہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جب بھی ترقی وخوشحالی کی طرف بڑھتا ہے تو عمران خان کی صورت میں ملکی ترقی کے دشمن حکومت کیخلاف سازشیں شروع کردیتے ہیں۔ایک ایسا شخص جس کی وفاداری بھی مشکوک ہے ،یہودی لابی کی ایماء پر پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔لیگی ایم پی اے سلطانہ شاہین کی قیادت میں بھی لیگی خواتین کارکنان کا قافلہ بھی مریم نوازشریف سے اظہاریکجہتی کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگیا،روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی خواتین رہنما?ں کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے بعد جے آئی ٹی بھی لیگی قیادت کا کچھ نہیں بگاڑسکے گی،وزیراعظم میاں نوازشریف ،محترمہ مریم نوازشریف سمیت لیگی قیادت جے آئی ٹی کے فیصلے میں کامیاب ہوگی۔دریں اثناء مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین ملتان کی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری افشین بٹ ،

فریال چوہدری،رافعہ بلوچ ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما کیس میں وزیراعظم نوازشریف اور ان کے خاندان کیخلاف سازش کی جارہی ہے ،جمہوریت بچانے کیلئے لیگی خواتین کارکنان اپنے قائد کے حکم پرہرقربانی کیلئے تیار ہیں۔مریم نوازقوم کی بیٹی ہیں،ان پرکوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی ،پوری قوم کی دعائیں مریم نوازشریف کیساتھ ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین افشین بٹ ،ضلعی جوائنٹ سیکرٹری فریال چوہدری،صدر پی پی 195رافعہ بلوچ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست کا باب بند ہونے والا ہے ،قوم یہودی لابی کے اشاروں پرپاکستان میں انتشار پھیلانے والے نام نہاد سیاستدان کو پہچان چکی ہے،شوکت خانم ٹرسٹ کے نام پرقوم کو لوٹنے والے عمران خان کو اب معافی نہیں ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…