ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

پاناما کیس سے بھی زیادہ زندگی کا تکلیف دہ لمحہ کون سا تھا؟وزیراعظم نوازشریف کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 4  جولائی  2017 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کھلاڑیوں کی کار کر دگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ اصل وزیر اعظم اور ہیرو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہیں ٗ ہم تو ٹائٹل کے وزیر اعظم ہیں ٗگزرا ہواکل بھی اپنا تھا، آنے والا کل بھی اپنا ہے ٗ جوانی میں گراؤنڈ سے نکالے جانے پر اتنی تکلیف ہوئی تھی جتنی آج پاناما کیس میں بھی نہیں ہوئی اور جے آئی ٹی سے بھی نہیں ہوئی ٗبچپن میں کرکٹ کھیلی اور باؤنسر بال کرنے والے کو چھکا یا چوکا مارا تھا۔

منگل کو وزیراعظم نواز شریف نے قومی ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں اپنے خطاب میں کہا کہ میری دعائیں بھی ہر لمحہ ٹیم کے ساتھ تھیں اور عوام کی طرح میری بھی خواہش تھی کہ کھلاڑیوں سے ہاتھ ملاؤں اور ان سے بات کروں۔انھوں نے کپتان سرفرازاحمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہر یار خان کہتے رہتے تھے کہ سرفراز کو کپتان بنانا چاہتاہوں ،میری خواہش ہے کہ آپ سے ہاتھ ملاؤں۔نواز شریف نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اصل وزیراعظم اور ہیرو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہیں، ہم تو ٹائٹل کے وزیراعظم ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ گزرا ہواکل بھی اپنا تھا، آنے والا کل بھی اپنا ہے،جو ٹیم پاکستان نہیں آنا چاہتی شہریارخان اور نجم سیٹھی اس ملک سے پاکستان آکرکرکٹ کھیلنے کی منت نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی ختم اور سیاحت بڑھ رہی ہے اورپاکستان تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انھوں نے ملک بھر میں کھیلوں کے میدان بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شہباز شریف سے بھی کہا ہے اور دیگر وزرا اعلیٰ بھی گراؤنڈ بنائی بلکہ یونین کونسل کی سطح پر کرکٹ گراؤنڈ ہونے چاہئیں۔اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جوانی میں گراؤنڈ سے نکالے جانے پر اتنی تکلیف ہوئی تھی جتنی آج پاناما کیس میں بھی نہیں ہوئی اور جے آئی ٹی سے بھی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ میں نے بچپن میں کرکٹ کھیلی اور باؤنسر بال کرنے والے کو چھکا یا چوکا مارا تھا۔اس موقع پر کپتان سرفرازاحمد اور چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے کرکٹ ٹیم کے لئے تقریب منعقد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…