منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ریمنڈ ڈیوس کی کتاب پاکستان کی 5 اہم شخصیات کو بھاری پڑ گئی، تاحیات نااہلی کا خدشہ

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ کے سابق رہنما ظفر علی شاہ نے لاہور میں دو پاکستانی نوجوانوں کو قتل کرنے کے بعد بری ہونے والے ریمنڈ ڈیوس کی حوالگی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ ظفر علی شاہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی پاکستان کو حوالگی کے احکامات صادر کیے جائیں اور قتل کے مقدمہ کا آغاز کیا جائے۔

ظفر علی شاہ کی طرف سے سپریم کورٹ میں 5 صفحات پر مشتمل درخواست میں امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس، سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف، سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی، سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل (ر) شجاع پاشا، سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما ظفر علی شاہ نے اپنی درخواست میں فریق بنائے گئے تمام افراد کی تاحیات نا اہلی کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ مستقبل میں انہیں کوئی آئینی، سیاسی یا ریاستی ذمہ داریاں نہ دی جا سکیں۔ ظفر علی شاہ نے اپنی درخواست میں فریقین کو آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے مرتکب ٹھہرانے اور ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ دائر کی گئی درخواست جو ریمنڈ ڈیوس کی منظر عام پر آنے والی کتاب دی کنٹریکٹر کے خلاف ہے میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز پر مشتمل فل بنچ تشکیل دیا جائے اور درخواست کی سماعت کا آغاز کیا جائے، کیونکہ اس معاملے کا تعلق پاکستان کی سلامتی سے ہے، درخواست میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرنے والی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کیا جائے اور اس کے علاوہ ریمنڈ ڈیوسکی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی میں اہم کردار ادا کرنے والے تمام افراد کے خلاف انکوائری کا حکم دیا جائے۔ مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما ظفر علی شاہ کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ قصاص اور دیت کے اسلامی قوانین کی بنیاد پر ریمنڈ ڈیوس کی رہائی پاکستان کے لوگوں کے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…