اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے زبان پھسل گئی۔ آج وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اس وقت ان سے اظہار یکجہتی کے لیے مسلم لیگ (ن) کے مختلف رہنما جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود تھے۔ اس دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کی اور حسین نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے جوش خطابت میں ان کی زبان پھسل گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ حسین نواز کی منی ٹریل اس کے مرحوم والد سے لے کر اس کے اپنے تک ایک ایک سچ قوم جانتی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری جوش خطاب میں وزیراعظم نواز شریف کو مرحوم کہہ گئے۔