ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کے پاس وزیراعظم کو نا اہل کرنے کا اختیار نہیں اگر نا اہل کیا تو قانون کی خلاف ورزی ہو گی،عرفان قادر

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پاس وزیراعظم کو نا اہل کرنے کا اختیار نہیں اگر نا اہل کیا تو قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔ اخلاقی طور پر شریف خاندان پانامہ کیس میں پھنس چکے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نا اہلی کی بات کی جائے تو نواز شریف نے جو بیانات سپریم کورٹ، پارلیمنٹ اور میڈیا کے سامنے

دیئے ان بیانات میں تضادات ہیں۔ اس پر ہی سپریم کورٹ کے دو ججز نے ان کو نا اہل قرار دیا۔ ماضی میں بھی سپریم کورٹ کے ججز نے قومی اسمبلی کے اراکین کو صادق اور امین نہ ہونے پر نا اہل کر چکے ہیں۔ اگر سپریم کورٹ کے تین ججز ماضی کے نتائج کی طرح فیصلہ نہ دیا تو ایسا لگے گا کہ انہوں نے قانون پر عمل نہیں کیا۔ اگر ماضی کے قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرتے ہیں تو آئین کے آرٹیکل190کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ قومی اسمبلی کا سپیکر ہی اعلیٰ اختیارات رکھتے ہیں اور سپریم کورٹ ان کو ہدایات بھی نہیں دے سکتی اور نہ ہی سپریم کورٹ کے پاس وزیراعظم کو نا اہل رنے کا کوئی اختیار ہے۔ سپریم کورٹ کے تین ججز سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کو فیصلہ بھیج دیں۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقی طور پر تو نواز شریف اور ان کا خاندان بری طرح اس کیس میں پھنس چکے ہیں۔ انہوں نے جے آئی ٹی کے بننے پر مٹھائیاں بھی بانٹی تھیں اور آج اس کے خلاف باتیں بھی کر رہے ہیں۔ جہاں تک قانونی پہلو ہے سپریم کورٹ خود ایک بند گلی میں آ گیا ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے ماضی میں وہ فیصلے کئے اگر وہ اس میں کرے گا تو لگے گا سپریم کورٹ قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں بن سکتی۔ سپریم کورٹ نے آج تک کوئی جے آئی ٹی نہیں بنائی اور اس جے آئی ٹی کی تشکیل غیر قانونی ہے۔ اگر جے آئی ٹی کو مان بھی لیا جائے تو اداروں میں دوبارہ تفتیش ہو گی۔

اگر سپریم کورٹ وزیراعظم کو نا اہل کر دیتا ہے تو یہ براہ راست قانون کی خلاف ورزی کرے گا کیونکہ سپریم کورٹ کو وزیراعظم کو نا اہل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار درست کہہ رہے ہیں کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے احتساب کے لئے پانامہ اور تھا اور وزیراعظم کے معاملے میں پانامہ اور ہے ۔ افتخار چوہدری آج بھی بہت پاور فل ہیں۔ موجودہ عدلیہ میں موجود لوگوں کا چناؤ انہوں نے ہی کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…