اسلام آباد(آئی این پی )قطری شہزاد ہ حمد بن جاسم نے پاکستانی سفارتخانے میں بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیان ریکارڈ کرنا ہے تو جے آئی ٹی قطر میں میری رہائش گاہ آئے ، دفتر خارجہ نے جواب جے آئی ٹی سربراہ کو پیش کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ حکام نے قطری شہزادہ حمد بن جاسم کو لکھے گئے تیسرے خط کا جواب جوڈیشل اکیڈمی جا کر جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا کو پیش کر دیا ہے جس میں قطری شہزادے نے موقف اختیار کیا کہ قطر میں پاکستانی سفارتخانے جا کر بیان ریکارڈ کرانا پاکستان جانے کے مترادف ہے ، بیان ریکارڈ کرنا ہے تو جے آئی ٹی قطر میں ان کی رہائش گاہ پر آئے ۔