منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کے ساتھ مذاکرات، پاکستان نے اہم ترین شرط عائد کردی،سید صلاح الدین کے معاملے پر امریکہ کو آئینہ دکھادیا

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت نے بندوق کے زورپرکشمیرپرقبضہ کررکھا ہے،بھارت تمام تر کوششوں کے باوجود کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو دہشت گردی کی تحریک قرار دلوانے میں ناکام ہو چکا ہے ، بھارت کے ساتھ کشمیر کے بغیر مذاکرات نہیں ہوں گے،

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق با اختیار حکومتوں کے قیام کے لیے سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں ،جلد ہی انھیں حتمی شکل دے دی جائے گی، بھارت نے چین کا گھیراو کرنے کے لیے امریکہ کو اپنی خدمات پیش کی ہیں ، یہ اسکی خطہ میں تنہا ہونے کی دلیل ہے ، کشمیری راہنما سید صلاح الدین کو امریکہ نے بھارت کو خوش کرنے کے لیے دہشت گرد قرار دیا ہے ، یہ اقوام متحدہ کا فیصلہ نہیں ہے اس لیے اس کی پابندی ہمارے اوپر لازم نہیں ہے،کشمیر عوام کو دن بدن عالمی برادری کی تائید و حمایت حاصل ہو رہی ہے جس کے باعث کشمیرکی تحریک آزادی بہت ہی اہم مو ڑ پر پہنچ چکی ہے ، پاکستان کشمیر ی عوام کی تحریک آ زادی کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت کر رہا ہے۔ پیر کو مشیر خارجہ سر تاج عزیز نے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق با اختیار حکومتوں کے قیام کے لیے کام ہو رہا ہے، سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں ،جلد ہی انھیں حتمی شکل دے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے چین کا گھیراو کرنے کے لیے امریکہ کو اپنی خدمات پیش کی ہیں ، یہ اسکی خطہ میں تنہا ہونے کی دلیل ہے ، کشمیری راہنما سید صلاح الدین کو امریکہ نے اسی تناظر میں بھارت کو خوش کرنے کے لیے دہشت گرد قرار دیا ہے ، یہ اقوام متحدہ کا فیصلہ نہیں ہے اس لیے اس کی پابندی ہمارے اوپر لازم نہیں ہے۔

بھارت کا یہ موقف تھا کہ مسئلہ کشمیر ختم ہو چکا ہے مگر کشمیری عوم نے مقامی جدوجہد کے ذریعے بھارت کا پورا بیانیہ ہی بدل دیا ہے ، کشمیر عوام کو دن بدن عالمی برادری کی تائید و حمایت حاصل ہو رہی ہے جس کے باعث کشمیرکی تحریک آزادی بہت ہی اہم دوہرائے پر پہنچ چکی ہے۔

دنیا بھر میں جہاں بھی عوام اپنے حق کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ان کی تحریک کو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکا ہے ، یہ کشمیری عوام کی تحریک ہے ، پاکستان صرف کشمیر عوام کی اس تحریک کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت کر رہا ہے۔ مختلف سرویز میں یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بڑی اکثریت بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ہے،

اس کے برعکس آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ننانوے فی صد لوگ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔سرتاج عزیزنے کہاکہ بھارت نے گزشتہ ایک سال کے دوران چار سو سے زائد مرتبہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی ہے جو 2003کے پاک بھارت معائدے کی خلاف ورزی ہے ،

پاکستان ان خلاف ورزیوں، کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بالخصوص پیلٹ گن کے استعمال سے ہزاروں کشمیریوں کی شہادت اور معذور بنانے کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھا رہا ہے۔ پاکستان اپنی پر امن ہمسائیگی کے ویژن کے مطابق تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتے ہیں ، ہم تمام تر مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے تلاس کرنا چاہتے ہیں تاہم بھارت کے ساتھ کشمیر کے بغیر مذاکرات نہیں ہوں گے،

ہم چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنے مستقل کا خود فیصلہ کر سکیں۔ بھارتی میڈیا بہت ہی منفی پروپیگنڈا کررہا ہے ،مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ مسئلہ کشمیرہمارے لیے بہت ہی اہم ہے، صرف نظر نہیں کر سکتے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی سینیٹرز کنٹرول لائن کا دورہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…