جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاناما جے آئی ٹی حکمران جماعت کا الیکشن سیل ،الیکشن مہم ,نعرہ تیار کررہی ہے، خیر کی توقع رکھنے والوں پر حیران ہوں,طاہر القادری

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاناما جے آئی ٹی حکمران جماعت کا الیکشن سیل ہے اور وہ مسلم لیگ (ن)کی الیکشن مہم اور نعرہ تیار کررہی ہے، اس سے خیر کی توقع رکھنے والوںپر حیران ہوں،حسین نواز کو کرسی میز رکھ کر دی گئی اور ان کے اپنے میڈیا سیل نے تصویر بنا کرجاری کی اور پھر خود ہی تبصرے بھی کر رہے ہیں،ملک میں عدل و انصاف کا قتل ہورہا ہے،

سانحہ ماڈل ٹائون پر ہر قسم کی پیشرفت روک دی گئی ہے،قصاص تحریک کا ایک رائونڈ ہوا ہے ابھی دو کا حق محفوظ رکھتے ہیں،اس ملک میں الیکشن نہیں ڈرامہ ہوتا ہے ،تبدیلی جھولی میں نہیں آتی قوم کو جدوجہد کرنا ہو گی، ملک کی تمام سیاسی قیادتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، تخت لاہور کے خلاف سب کوایک پلیٹ فارم پر لائیں گے،سب کو یک نکاتی ایجنڈے پر اکٹھا کرنے کے لئے جو ممکن ہوا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرون ملک سے وطن واپسی پر لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ائیر پورٹ پر عوامی تحریک کے رہنمائوں اور کارکنوںنے ان کااستقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ معلوم ہے ملک میں آئین ،قانون اور عدالتوں کا حال کیا ہے لیکن مرتے دم تک سانحہ ماڈل ٹائون کے لیے قانونی جنگ لڑتے رہیں گے، سانحہ ماڈل ٹائون کے اصل دماغ حکمران ہیں لیکن کسی بھی فورم پر اصل قاتلوں کو اب تک طلب ہی نہیں کیا گیا،حکمرانوں اور 124پولیس افسران کی طلبی ہی نہیں ہوئی ،ہم نے شہداء کے خون سے وفاداری کی قسم کھائی ہے ۔ ، قصاص تحریک کا ایک رائونڈ کیا ابھی دو کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوںنے سانحہ ماڈل ٹائون پر ہر قسم کی پیشرفت روک دی گئی ہے ،بنچ ٹوٹے اب بنچ ہے تو تاریخ ہی نہیںمل رہی ، جسٹس باقر نجفی رپورٹ پر درخواست گزشتہ سال سے التواء میں ہے ،عدالت کوئی فیصلہ تو کرے تب سپریم کورٹ میں جائیں گے،
لیکن فیصلہ جو بھی ہو ہم شہیدوں کے خون کیلئے انصاف مانگتے رہیں گے اور خاموش نہیں بیٹھیںگے، مرتے دم تک قانون کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ انہوںنے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ پانامہ جے آئی ٹی مسلم لیگ (ن)کا الیکشن سیل ہے جو منشور اور الیکشن مہم تیار کررہی ہے، یہاں پر ہی الیکشن کا نعرہ تیار ہو رہا ہے، اس کے ذریعے ملک کے 20 کروڑعوام کو پاگل بنایا جا رہا ہے، اس سے خیر کی توقع رکھنے والوں پر حیران ہوں۔ انہوںنے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حسین نواز کی تصویر اس لیے بنائی گئی تاکہ تاثر دیا جائے کہ ظلم ہورہا ہے،خود تصویر جاری کرکے خود ہی تبصرے کیے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کے اندر تلوں میں تیل نہیں، تبدیلی جھولی میں نہیں آتی، قوم کو جدوجہد کرنا ہوں گی، ملک کی تمام سیاسی قیادتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، تخت لاہور کے خلاف سب کوایک پلیٹ فارم پر لائیں گے،سب کو یک نکاتی ایجنڈے پر اکٹھا کرنے کے لئے جو ممکن ہوا کریں گے۔ انقلاب آئے گا تبدیلی آئے گی اور ملک کا مقدر بدلے گا ، اس ملک کے الیکشن کو الیکشن نہیں سمجھتے یہ سب فراڈ ہے ۔بعد ازاں ڈاکٹر طاہر القادری کو انتہائی سخت سکیورٹی میں میں انکی رہائشگاہ ماڈل ٹائون لایا گیا جہاں کارکنوں کارکنوں کی کثیر تعداد صبح سے ان کے استقبال کے لئے جمع تھی ۔ اس موقع پر کارکنوں نے اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے بھنگڑے بھی ڈالتے رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…