جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

’’افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی ‘‘ پاکستان کا بڑا نجی ٹی وی چینل پکڑ میں آگیا

datetime 25  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی چینل ’اے آر وائی نیوز‘ کے پروگراموں میں افواجِ پاکستان کے خلاف بہتان تراشی اور نفرت انگیزمواد نشر کرنے پر چینل کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے یکم جون 2017؁ء کو جواب طلب کر لیا ہے۔ پہلا اظہار وجوہ نوٹس ٹی وی چینل پر مورخہ 10مئی 2017؁ء کو ڈان لیکس کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن پر جاری کیا گیا ہے

مذکورہ پروگرام میں ایک شخص ارشد شریف نے افواج ِ پاکستان کے خلاف سنگین ،نامناسب اور ناروا الفاظ استعمال کئے اور فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے ایک ٹویٹ کو واپس لئے جانے کے عمل پرانتہائی غیر ذمہ دارانہ تبصرہ کرتے ہوئے اُسے سانحہ 1971سے تشبیہ دی ۔ مذکورہ شخص کی یہ انتہائی شر انگیز تشبیہ پاکستان کے بہادر اور غیور جوانوں اور افسروں کے خلاف جو حالیہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قربانیوں کی عظیم داستان رقم کر رہے ہیں نفرت پھیلانے کی کوشش کے زمرے میں آتی ہے۔اس طرح کے تبصرے سے افواجِ پاکستان کا مورال گرانے کی مذموم کوشش کی گئی ہے ۔ دوسرا اظہار وجوہ اِسی ٹی وی چینل کے ایک اور پروگرام ’دی رپورٹرز‘ بتاریخ 16مئی 2017؁ء میں عارف حمید بھٹی نامی شخص کی طرف سے تبصرے پر جاری کیا گیا ہے۔ موصوف نے پاک فوج میں ایک من گھڑت اور خودساختہ سروے کا ذکر بھی کیا ۔ پیمرا کے لائسنس ہولڈر کی حیثیت سے ’اے آر وائی نیوز‘ پر لازم ہے کہ وہ ملکی آئین ، قانون اور ریگولیٹر کی طرف سے دئیے گئے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرے اور کوئی ایسا اقدام نہ اُٹھائے جو ملکی اداروں کی تضحیک یا آئین ِ پاکستان اور پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہو۔

پیمرا نے اظہارِ وجوہ کے نوٹس کے ذریعے نجی ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو دی گئی تاریخ کو ذاتی شنوائی کے لئے طلب کیا ہے اور دونوں پروگرامز پر الگ الگ وضاحت مانگی ہے ۔ جواب جمع نہ کروانے اور ذاتی شنوائی سے غیر حاضری کی صورت میں چینل کے خلاف یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…