اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رئوف کلاسرا نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل سوئزر لینڈ سے ایک غیر ملکی شخصیت پاکستان آئی، اس کی ملاقات اس وقت سربراہ مملکت سے کروائی گئی۔ اس شخصیت نے یہ کہا کہ میں آپ کو بہت زیادہ مضبوط اور حتمی معلومات دے سکتا ہوں۔ 300 ملین ڈالر کے قریب پاکستان کی ایک سب سے بڑی بزنس فیملی ہے
اس نے آف شور کمپنیوں کے ذریعے پورے یورپ میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ اور وہ سرمایہ کاری میرے ذریعے ہی کی گئی ہے۔ ان معلومات کو سیریس لیا گیا اور دو بندے چنے گئے کہ ان معلومات کوچیک کیا جائے۔ وہ شخصیت جو سوئزر لینڈ سے آئی تھی اس کا اس میں یہ مفاد تھا کہ وہ ان سے بدلہ لینا چاہتی تھی کیونکہ اس کے معاملات صحیح طے نہیں پائے تھے۔