راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی چیک پوسٹوں کی تباہی کی فوٹیج جاری، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کی۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ 13 مئی کو بھارت نے پاکستان کی کوئی پوسٹ تباہ نہیں کی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ جواباً پاکستان نے خود کو صرف بھارتی عسکری اہداف کو نشانہ بنانے تک محدود رکھا۔ انہوں نے نوشیرہ سیکٹر میں پاک فوج کی جانب سے تباہ کی گئی بھارتی چوکیوں کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
On 13 May 2017, India targeted innocent civilians. In befitting response Pak Army destroyed Indian posts in Nowshera Sec. 2/2. pic.twitter.com/jHLZVOoHSa
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) May 23, 2017