نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارت بتائے کہ وہ پاکستان سے کیسے روابط رکھناچاہتاہے،کشمیرکامسئلہ باہمی حل نہیں کرسکتے تواقوام متحدہ میں جانے میں کیاحرج ہے،پاک فوج بھارتی فوجیوں کوقتل کرنے میں ملوث نہیں رہی، پاکستانی فوج پیشہ ورانہ فوج ہے۔منگل کو بھارتیٹی وی سی این این نیوز 18کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عبدالباسط نے کہاکہ پاک فوج
بھارتی فوجیوں کوقتل کرنے میں ملوث نہیں رہی، پاکستان کی ملٹری پیشہ ورانہ فوج ہے۔انھوں نے کہاکہ جموں وکشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے ۔دونوں ملک ایک میز پر بیٹھ کر ہی دیرینہ تنازعے کو حل کرسکتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ جہاں تک دہشتگردی کا تعلق ہے ہمیں کنٹرول لائن پر خلاف ورزیوں اور ایک غیر مستحکم صورتحال پیدا کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمارے پاس اور بھی بہت کچھ کرنے کو ہے ۔عبدالباسط نے کہاکہ پاکستان لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں کا صرف جواب دیتا ہے ۔یہ بہت ضروری ہے کہ ایک تیسرا فریق اقوام متحدہ دونوں جانب کو سنے دونوں جانب سے صرف الزام تراشیاں کی جاتی ہیں۔دونوں ملکوں کو چاہیے کہ وہ تمام تنازعات کو پرامن اور سیاستی طور پر حل کریں۔انھوں نے کہاکہ بھارت بتائے کہ وہ پاکستان سیکیسے روابط رکھناچاہتاہے،کشمیرکامسئلہ باہمی حل نہیں کرسکتے تواقوام متحدہ میں جانے میں کیاحرج ہے۔عبدالباسط نے کہاکہ پاکستان لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں کا صرف جواب دیتا ہے ۔یہ بہت ضروری ہے کہ ایک تیسرا فریق اقوام متحدہ دونوں جانب کو سنے دونوں جانب سے صرف الزام تراشیاں کی جاتی ہیں۔دونوں ملکوں کو چاہیے کہ وہ تمام تنازعات کو پرامن اور سیاستی طور پر حل کریں۔انھوں نے کہاکہ بھارت بتائے کہ وہ پاکستان سیکیسے روابط رکھناچاہتاہے،