منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

’’یہ لیں ، آپ چیک کر سکتے ہیں۔۔بنی گالہ کا بنگلہ کیسے خریدا؟‘‘

datetime 23  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ عدالت کے روبرو عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل نے 35 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا جس میں عمران خان کے لندن فلیٹ سے متعلق خریدو فروخت کا معاہدہ، جمائما سے شادی ہونے اور طلاق تک کے واقعات کا بیان حلفی اور آف شور کمپنی نیازی لمیٹڈ سروس کے بینک اکائونٹس کی تفصیل شامل ہے،

منی ٹریل میں بتایا گیا ہے کہ بنی گالہ کا بنگلہ کیسے خریدا گیا۔عمران خان کے وکیل نے حنیف عباسی کی درخواست پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ میرٹ کے مطابق درخواستیں آرٹیکل 184 کے تحت قابل سماعت نہیں جس پر چیف جسٹس نے ان سے استفار کیا کہ کیا غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کو دائرہ اختیار حاصل ہے۔کیا اس بات سے متفق ہیں کہ فارن فنڈنگ کا تعین کرنے کیلئے الیکشن کمیشن ہی مناسب اتھارٹی ہے۔ حیرت ہے جو سیاسی جماعت غیر ملکی فنڈنگ بھی نہیں لے رہی وہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر بھی سوال اٹھا رہی ہے۔جواب میں عمران خان کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ تحقیقات کیلئے کمیشن بنا دے انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ دلائل ابھی جاری تھے کہ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…