ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب میں شرمناک سلوک،ٹرمپ نے کیا کچھ کردیا؟عمران خان برس پڑے 

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جس طرح پاکستان کے وزیر اعظم کے ساتھ سعودی عرب میں جس طرح سلوک کیا گیا وہ شرمندگی کا باعث ہے ‘ نواز شریف نے بڑی نیٹ پریکٹس کی لیکن بارہویں کھلاڑی بنا دئیے گئے ‘ ٹرمپ کے باتوں پر نواز شریف کو کوئی تو بیان دینا چاہیے تھا ‘ ٹرمپ نے بھارت کا نام لیا اور کشمیر کی بات نہیں کی ‘ ٹرمپ کو پاکستان یاد ہی نہیں آیا ‘

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جس ملک کے 70 ہزار افراد شہید ہوئے اس کا نام تک نہیں لیا گیا ‘ نواز شریف کو بولنا چاہیے تھا کہ ہم ایران کو تنہاء نہیں کرنا چاہتے ‘ دوسروں کی جنگوں میں شرکت پاکستان کے مفاد میں نہیں ‘ پاکستان کا کام آگ بجھانا ہونا چاہیے تھا ‘ وزیر اعظم کو کہنا چاہیے تھا کہ ہم فریق نہیں ثالث بنیں گے ‘ جس طرح پاکستان کی خارجہ پالیسی ہے نواز شریف کو اس پر استعفیٰ دینا چاہیے ‘ سوشل میڈیا ایک انقلاب ہے ‘ آزادی اظہار پر پابندی غیر جمہوری ہے ‘ انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آئیں گے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خوش آئند ہے کہ عدالت نے کہا کہ تحقیقات 60 دن میں ہی ہو گی‘ سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ کریمنل انوسٹی گیشن ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ جس شخص کے خلاف کرمنل انوسٹی گیشن ہو وہ ملک کا وزیر اعظم ہے۔ امریکہ کے صدر کو پاکستانی وزیر اعظم سے ملنے کا خیال ہی نہیں آیا۔ جس طرح پاکستانی وزیر اعظم کو ٹریٹ کیا گیا وہ شرمندگی کا باعث ہے۔ ٹرمپ کی باتوں پر نواز شریف کو کوئی تو بیان دینا چاہیے تھا۔ نواز شریف پاکستان کے وزیر اعظم ہیں ۔ پاکستان کے لوگوں کی ہی بات کر لیتے۔ ٹرمپ کو تو پاکستان یاد ہی نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیری میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جس ملک کے 70 ہزار افراد شہید ہوئے اس کا نام تک نہیں لیا گیا۔

ٹرمپ نے بھارت کا نام لیا اور کشمیر کی بات نہیں کی۔ ٹرمپ نے فلسطین کے عوامی نمائندوں کو دہشت گرد کہہ دیا۔ نواز شریف پاکستان کی نمائندگی کر رہے تھے تو انہیں بولنا چاہیے تھا کہ ہم ایران کو تنہا نہیں کرنا چاہتے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں مسلمان دنیا کو اکٹھا کرنا چاہیے ہمیں فریق نہیں ثالث بننا چاہیے۔ دوسروں کی جنگ میں شرکت پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔ پاکستان کا کام آگ بجھانا ہونا چاہیے۔ یہ سب باتیں نہیں کرنی تو سعود عرب جانا ہی نہیں چاہیے تھا۔ وزیر اعظم کو کہنا چاہیے تھا کہ ہم فریق نہیں ثالث بنیں گے۔ عمران خان نے کہاکہ نواز شریف کو کشمیر میں بھارتی مظالم کی بات کرنی چاہیے تھی۔

ایٹمی طاقت پاکستان کے ساتھ جیسا رویہ رکھا گیا وہ باعث شرمندگی ہے۔ جس طرح کی پاکستان کی خارجہ پالیسی ہے نواز شریف کو اس پر استعفیٰ دیدینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بڑی نیٹ پریکٹس کی لیکن بارہواں کھلاڑی بنا دئیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک انقلا ب ہے۔ ہر انسان اپنی رائے رکھنے کا حق رکھتا ہے۔ آزادی اظہار پر پابندی غیر جمہوری ہے انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…