جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

آصف زرداری سے ملاقات کیوں کی؟چوہدری نثار اہم سیاسی شخصیت سے ناراض ہوگئے

datetime 20  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے فاٹا اصلاحات کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے پر فاٹا کے پارلیمانی لیڈر حاجی گل شاہ آفریدی پر ناراضگی کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کرنے کا تاریخی فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف نے کیا ہے، پیپلز پارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

حاجی صاحب آپ تو میرے دوست ہیں آپ سے توقع نہیں تھی کہ اس معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان وارسک میں ایف سی کے جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کے بعد جب گورنر ہاؤس پہنچے تو گورنر خیبر پختونخوا قبال ظفر جھگڑا نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام ‘ پیر صابر شاہ ‘ سینیٹر سلیم ضیاء ‘ رحمت اسلام خٹک ‘ ایم پی اے صوبیہ خان اور فاٹا کے رہنما اور حاجی گل شاہ آفریدی بھی موجود تھے۔ گورنر اور مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں سے ملاقات میں و زیر داخلہ نے باہمی دلچسپی کے امور اور حکومتی کارکردگی اور پارٹی کے معاملات پر بات چیت کی تاہم ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے قومی اسمبلی میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر حاجی گل شاہ آفریدی سے شکوہ کیا کہ آپ سے یہ توقع نہیں تھی کہ آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔ فاٹا کے عوام کو حقوق مسلم لیگ (ن) دے گی او رآئینی ترمیم کا بل جلد پاس کرایا جائے گا۔ فاٹا کے مسائل مسلم لیگ(ن) ہی حل کرے گی ۔پیپلز پارٹی نے ماضی میں ملک کے ساتھ جو حشر کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ رمضان المبارک کے بعد دوبارہ پشاور آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…