اسلام آباد(آئی این پی)وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم لندن کے قائد الطاف حسین کی 22 اگست 2016ء کی متنازعہ اور پاکستان مخالف تقریر پر تمام اہم دستاویزات اکٹھی کر لی ہیں اور انٹرپول کے اعتراضات کا تفصیلی جواب دینے کی تیاری تیز کر دی ہیں اور 15 جون تک انٹر پول کو الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کرنے کے لئے دوبارہ باضابطہ خط لکھ دیا جائے گا۔ ذرائع نے ’’آئی این پی‘‘ کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے
قانونی ماہرین سے مشاورت کا عمل تیز کر دیاہے اور اس اہم معاملے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان خود ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور کئی معروف وکلاء سے ملاقاتیں کر چکے ہیں جبکہ سندھ حکومت سے 22 اگست کی تقریر سمیت دیگر مقدمات کی تمام تفصیلات وزارت اخلہ کو موصول ہو گئی ہیں جبکہ ایف آئی اے کی ایک ٹیم بھی جلد برطانیہ بھجوائی جائے گی جس کے بؑ عد 15 جون تک انٹرپول کو نیا خط لکھ دیا جائے گا۔