جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

462ارب روپے کی کرپشن ،ڈاکٹر عاصم کا فیصلہ ہوگیا

datetime 20  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کی احتساب عدلت نے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر کے خلاف 462ارب روپے کے کرپشن ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3جون تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کیخلاف ایس ایس جی میں 462 ارب اورِ جے جے ی ایل میں 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں ڈاکٹر عاصم سمیت شریک ملزمان زوہیر صدیقی،شعیب وارثی اوردیگر ملزمان پیش ہوئے۔عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے وکیل انور منصور خان کا کہناتھاکہ ملزمان پر گیس کے غیرقانونی ٹھیکے جے جے وی ایل کو دینے کا الزام ہے،ملزمان پر کیس کن دستاویزات کی بنیاد پر بنایا آج تک ان دستاویزات کا پتہ نہیں چل سکا،اس کیس کا مدعی وہ شخص ہے جسے ایس ایس جی سی سے نکالا گیا جبکہ دوسرے گواہ آصف سہتو کے بیان میں کہیں بھی ڈاکٹر عاصم کا نام شامل نہیں ہے لہذا اس ریفرنس میں میرے موکل پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی. عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے 462 ارب ریفرنس کی سماعت 3 جون جبکہ 17 ارب کرپشن کی سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی،سماعت کے بعد میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ حکومت نے کلبھوشن یادیو میں کے مقدمہ میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا،ایسا لگتا ہے کہ نواز حکومت بھارت نواز ہے،عوام کو اب حکومت کیخلاف کھڑا ہونا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…