واشنگٹن(این این آئی)ٹرمپ ، نواز ملاقات ! امریکہ نے پاکستان سےکس بڑی خواہش کا اظہار کر دیا ؟امریکا کے سفارتی ذرائع خیال ظاہر کرتے ہیں کہ متعدد سربراہان مملکت کی موجودگی میں ٹرمپ کی کسی سے علیحدہ ملاقات ممکن نہیں تاہم امریکا اس کوشش میں ہے کہ نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مختصر ملاقات ہوسکے۔
غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ حکام نے ملاقات سے متعلق کسی قسم کی معلومات نہ ہونے کا اشارہ دیا جبکہ پاکستانی سفارت خانے کے مطابق یہ معاملہ اسلام آباد میں دیکھا جارہا ہے اور انہیں اس بارے کچھ پتہ نہیں۔