اسلام آباد (مانیٹـرنگ ڈیسک ) ’’را‘‘ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر ابہام کا شکار نہیں، معاملہ آئین کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ کی پشاور میں میڈیا سے گفتگو ، افغانستان کو بھی متنبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے پشاور میں میـڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’را‘‘ایجنٹ کلبھوشن کے معاملے میں پاکستان کسی ابہام کا شکار نہیں،
اگر کلبھوشن کو نہ پکڑا جاتا تو پاکستان میں مزید دہشتگردی کرواتا۔ کلبھوشن کا معاملہ آئین پاکستان کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کو سزائے موت آئین اور قانون کے مطابق دی گئی۔ پاکستان کلبھوشن یادیو کو ایک جاسوس سمجھتا ہے اور اس کا معاملہ ایک جاسوس کے طور پر ہی دیکھے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے افغان حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کی بولی بولنا چھوڑ دے کیونکہ یہ ہمارے لئے قابل قبول نہیں ۔ افغان حکومت ہمارے ساتھ برادر اسلامی ملک اور ہمسائے کے طورپر بات کرے گی تو اس کی بات کو اسلام آباد میں پذیرائی حاصل ہو گی۔پاکستان کلبھوشن یادیو کو ایک جاسوس سمجھتا ہے اور اس کا معاملہ ایک جاسوس کے طور پر ہی دیکھے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے افغان حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کی بولی بولنا چھوڑ دے کیونکہ یہ ہمارے لئے قابل قبول نہیں ۔ افغان حکومت ہمارے ساتھ برادر اسلامی ملک اور ہمسائے کے طورپر بات کرے گی تو اس کی بات کو اسلام آباد میں پذیرائی حاصل ہو گی۔