اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کا جو کیس اس وقت انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں چل رہا ہے اس کیلئے وکیل بھی پاکستان آرمی کی جانب سے کیا گیا ہے۔
اس کیس کیلئے وکیل وزارت خارجہ کی جانب سے نہیں کیا گیا۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف نوجوان نسل کو شدت پسندی سے دور رکھنے کی ضرورت ہے۔ میں روز اپنے بچوں کا درد سہتا ہوں، فاٹا یا وزیر ستان میں جب کوئی فوجی جوان شہید ہوتا ہے تو اس کا غم اپنے دل پر محسوس کرتا ہوں۔