اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے دائرہ کار سے متعلق ڈکلیریشن جمع کرا چکا ہے ٗ عالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار تسلیم نہیں کرتے ٗعالمی عدالت نے ماضی میں 3 مرتبہ ایسا فیصلہ دیا۔ ایک بیان میں نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت کلبھوشن یادیو کے سہولت کاروں تک رسائی فراہم کرے، بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے ۔
ترجمان نے کہاکہ ڈکلیریشن کے تحت قومی سلامتی کے معاملات پر عالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار تسلیم نہیں کرتے ، بھارت نے کلبھوشن کے سہولت کاروں تک رسائی کے معاملے پر کوئی مثبت جواب نہیں دیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2008 کا قونصلر رسائی معاہدہ موجود ہے، معاہدے کے آرٹیکل 6 کے تحت رسائی کا فیصلہ میرٹ آف دی کیس پر ہوتا ہے ٗ پاکستان نے بھارت سے کلبھوشن یادیو کے ساتھیوں تک رسائی مانگی ہے۔نفیس زکریا کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر اعلیٰ سطح پر مشاورت کے بعد رد عمل دیا جائیگا، عالمی عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کا فیصلہ تمام اداروں نے مشاورت کے بعد کیا تھا ٗ قومی سلامتی پر کوئی بھی فریق نہیں بن سکتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2008 کا قونصلر رسائی معاہدہ موجود ہے، معاہدے کے آرٹیکل 6 کے تحت رسائی کا فیصلہ میرٹ آف دی کیس پر ہوتا ہے ٗ پاکستان نے بھارت سے کلبھوشن یادیو کے ساتھیوں تک رسائی مانگی ہے۔نفیس زکریا کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر اعلیٰ سطح پر مشاورت کے بعد رد عمل دیا جائیگا، عالمی عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کا فیصلہ تمام اداروں نے مشاورت کے بعد کیا تھا ٗ قومی سلامتی پر کوئی بھی فریق نہیں بن سکتا۔