اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)بھارت کو کلبھوشن کی سزائے موت پر حکم امتناعی بارے پہلے ہی بتا دیا گیا تھا، بھارتی ٹی وی چینلز پر فیصلہ عالمی عدالت انصاف کے جج کے سنانے سے پہلے چلا دیا گیا تھا۔ ترجمان دفترخارجہ کا عالمی عدالت انصاف کے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے فیصلے پر ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو
کے مقدمے میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر حکم امتناعی بارے پہلے سے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔ بھارتی ٹی وی چینلز پر عالمی عدالت انصاف کے جج کے فیصلہ سنائے جانے سے قبل ہی فیصلہ چل رہا تھا جو میں نے خود دیکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیارسے متعلق ڈکلریشن جمع کرواچکا،پاکستان عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا۔ ماضی میں عالمی عدالت انصاف تین باراس طرح کافیصلہ دے چکی ہے۔بھارت اپنے دہشتگردجاسوس کو بچانے کیلئے دنیاکی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے اصل چہرے کودنیاکے سامنے بے نقاب کر کے دم لے گا۔ ان کا کہنا تھا پاکستان عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیارسے متعلق ڈکلریشن جمع کرواچکا،پاکستان عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا۔ ماضی میں عالمی عدالت انصاف تین باراس طرح کافیصلہ دے چکی ہے۔بھارت اپنے دہشتگردجاسوس کو بچانے کیلئے دنیاکی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے اصل چہرے کودنیاکے سامنے بے نقاب کر کے دم لے گا۔