اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

آصفہ اوربختاور بھٹو کی سیاست میں انٹری،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 17  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین اورسابق صدرآصف علی زر داری نے کہاہےکہ میرا دورہ پشاور سیاسی سرگرمیوں کا حصہ ہے اور خیبر پختونخوا کا پاکستان بنانے، سنبھالنے اور دفاع میں بڑا کردار رہا جبکہ میں نے یو این میں پہلی تقریر میں کہا تھا کہ ہم مائنڈ سیٹ کی جنگ ہار رہے ہیں۔ پشاورمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہاکہ پچھلے انتخابات میں ہم الیکشن مہم نہیں چلا سکے تھے

لیکن اس دفعہ پاکستان پیپلز پارٹی بھر پور الیکشن مہم چلائے گی۔ میں اور بلاول پنجاب، کے پی اور بلوچستان میں انتخابی مہم چلائیں گے جبکہ آصفہ اور بختاور بھٹو سندھ میں مہم چلائیں گی۔ آئندہ پولنگ سٹیشن سے رزلٹ لئے بغیر نہیں اٹھیں گے اور پورے پاکستان میں جیت کر دکھاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ کچھ ناسمجھ لوگوں کی وجہ سے جنگ پاکستان پر تھونپی گئی ہے اس وقت گردن کاٹنے والا اور جس کی کٹ رہی ہے دونوں کلمہ پڑھ رہے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے سوات میں تین مہینے میں پاکستان کا پرچم لہرانے کا بی بی شہید کا وعدہ پورا کیا تھا جبکہ ہم پر مسلط کی گئی جنگ میں پختونوں کی بڑی قربانیاں ہیں اور سب نے مجھ سے کہا پاکستان کو بچائیں، میں نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ پاکستان کی خاطر پاکستان پیپلز پارٹی اپنی تمام توانیاں لگا دی گی۔ ان کا مزید کہنا تھا سانحہ اے پی ایس پشاور کے واقعے کے بعد فوجی عدالتیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سانحہ اے پی ایس کی انکوائری منظر عام پر لائی جائے کیونکہ شہداء کے لواحقین آنسو بہا رہے ہیں۔ آصف زرداری نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا نئے پاکستان کا پہلے سے بھی بُرا حال ہے مجھے یہاں پرآکر کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔ نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ملک کا وزیراعظم خود کو شیر کہتا ہے شیر اچھا جانور نہیں ہوتا وہ تو ہر چیز کو کھا جاتا ہے۔

خارجہ پالیسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا میاں صاحب سے ملک نہیں سنبھالا جا رہا ہے پاکستان بحران کی کیفیت میں ہے۔ آصف زرداری نے کہا پچھلے انتخابات میں ہم الیکشن مہم نہیں چلا سکے تھے لیکن اس دفعہ پاکستان پیپلز پارٹی بھر پور الیکشن مہم چلائے گی۔ میں اور بلاول پنجاب، کے پی اور بلوچستان میں انتخابی مہم چلائیں گے جبکہ آصفہ اور بختاور بھٹو سندھ میں مہم چلائیں گی۔ آئندہ پولنگ سٹیشن سے رزلٹ لئے بغیر نہیں اٹھیں گے اور پورے پاکستان میں جیت کر دکھاؤں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…