کابل(آئی این پی)بھارت نوازافغان انٹیلی جنس این ڈی ایس نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے 2اہلکاروں کو اغواء کرلیا جنھیں بعد ازاں 3گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا اس دوران انھیں ہراساں بھی کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے 2اہلکاروں کوسفارتخانے کی گاڑی سمیت اغواء کرلیا۔ ان میں ویزا اسسٹنٹ حسن خانزادہ اور انکے ڈرائیور منیر شاہ شامل ہیں۔
بعد ازاں افغان انٹیلی جنس نے تین گھنٹے بعد چھوڑ دیا۔این ڈی ایس کے اہلکار وں نے پاکستانی سفارتی عملے کو دوران حراست ہراساں بھی کیا ۔ اس سے قبل کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے 2 نمائندوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں اور ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ دونوں نمائندے مبینہ طور پر ڈی این ایس کے پاس ہیں۔ جس کے بعد دونوں اہلکاروں کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانے نے افغان حکام سے رابطہ کیا۔