اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے مو ت کا مقدمہ عالمی عدالت میں پہنچنے اور فیصلہ محفوظ ہو جانے کے بعد امریکہ بھی معاملے میں کود پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہم کشیدگی کم
کرنے کے حوالے سے پاکستان اور بھارتی حکومت کے بلاواسطہ بات چیت کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کیونکہ بلاواسطہ ڈائیلاگ کا عمل دونوں ہمسائیوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا “۔ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ کو یقین ہے کہ پاکستان اور بھارت کو عملی تعاون کے فائدے کیلئے سٹینڈ لینا چاہیے۔