منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان کے بعد بھارت نے پاکستان پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا ۔۔ جانی نقصان

datetime 11  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(آئی این پی )بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے قریب آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں کی جانے والی شیلنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ کوٹلی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس چوہدری ذوالقرنین سرفراز کے مطابق بدھ کی رات 2 بجے سبز کوٹ گاؤں کے ایک مکان پر گولہ گر اجس سے مکان میں سوئے ہوئے افراد میں سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ رضوان کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے اہل خانہ میں اس کا 14 سالہ بھائی کامران اور ان دونوں کی دادی ولایت بیگم شامل ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر میرپور کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق کوٹلی کے کھوئی رتہ سیکٹر کے گاؤں تائین میں بھی 75 سالہ راجا عزیز شیلنگ سے زخمی ہوئے۔ بھارتی فورسز کی جانب سے شیلنگ کا سلسلہ گذشتہ رات بھر جاری رہا جبکہ صبح اس کی شدت میں کچھ کمی آئی۔سماہنی سیکٹر کے پولیس حکام کے مطابق بھمبر کا یہ حصہ بھی شیلنگ کی زد پر رہا تاہم کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…