اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بنی گالہ منی ٹریل کا معاملہ پر سپریم کورٹ نے عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ۔عمران خان کونوٹس رہنما ن لیگ حنیف عباسی کی درخواست پرجاری کیا گیا ہے۔بنی گالہ کی منی ٹریل کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائرمتفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بنی گالہ کی جائیداد کی خرید وفروخت کے لیے رقم کہاں سے آئی؟ اثاثےچھپا کرعمران خان نےقانون کی خلاف ورزی کی، فلیٹ2003میں فروخت کرنے کے باوجود 2015تک آف شور کمپنی رکھنے کا مطلب کمپنی کے دیگر اثاثے بھی ہوسکتے ہیں۔
حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کےدلائلپرچیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مفروضوں پر کسی رکن اسمبلی کو نااہل نہیں کرسکتےجبکہ عمران خان سے حلف نامہ لےسکتےہیں کہ کمپنی کا فلیٹ کے علاوہ کوئی اثاثہ نہیں تھا۔پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بیرون ملک پیسےکمائے اور اپنے ملک لے کر آئے، ان پر غیر سنجیدہ الزامات لگائے جارہےہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانی پی ٹی آئی کو فنڈ دیتے ہیں جس کو فارن فنڈنگ کہا جارہاہے۔