اسلام آباد ( آئی این پی ) وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے اپنے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب میں کہا ہے کہ بطور سفارتکار اعلیٰ ذمہ داریاں سرانجام دیں ،انتہائی حساس معاملات سے باخبر رہا ، مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں انہیں مستردکرتا ہوں ۔ منگل کو طارق فاطمی کے اعزاز میں دفتر خارجہ میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
طارق فاطمی نے تقریب سے جذباتی الوداعی خطاب کیا ۔ خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھرپور تعاون اور حمایت پر دفتر خارجہ کے افسران کا شکر گزار ہوں ، بطور سفارتکار اچھے انداز میں ذمہ داریاں انجام دیں ، ذمہ داریوں کی انجام دہی میں انتہائی حساس معاملات سے بھی باخبر رہا معاملات سے بھی باخبر رہا ، مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خود پر لگے الزامات کو مسترد کرتا ہوں ، انکوائری کمیشن سے بھرپور تعاون کروں گا۔