راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشمیریوں پر ریاستی تشدد کررہی ہے‘ پاکستان نہتے کشمیری بچوں اور خواتین پر بھارتی مظالم سے لاتعلق نہیں رہ سکتا‘ جبر اور خوف کے بغیر رہنا کشمیریوں کا پورا حق ہے‘ کشمیریوں کی حق خود ارادیت اور سیاسی جدوجہد کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے‘ بھارت ایل او سی‘ ورکنگ باؤنڈری اور پاکستانی دیہات کے خلاف جارحیت کررہا ہے‘
سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا جواب دینے میں فوجی روایات کو برقرار رکھنا ہے۔ وہ اتوار کو پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر ج اوید باجوہ نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمیم چیف کو ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایل او سی پر تعینات جوانوں کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بھارت مایوسی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے خلاف جارحیت کررہا ہے۔ بھارت ایل او سی‘ ورکنگ باؤنڈری اور پاکستانی دیہات کے خلاف جارحیت کررہاہے۔ سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا جواب دینے میں فوجی روایات کو برقرار رکھنا ہے۔ آرمی چیف کو فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشمیریوں پر ریاستی تشدد کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہتے کشمیری بچوں اور خواتین پر بھارتی مظالم سے لاتعلق نہیں رہ سکتا۔ جبر اور خوف کے بغیر رہنا کشمیریوں کا پورا حق ہے۔ کشمیریوں کی حق خود ارادیت اور سیاسی جدوجہد کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ (ن غ)