اسلام آباد(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راؤ تحسین سرکاری افسر ہیں ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ‘ درمیانی راستہ وزیر اعظم ‘ چوہدری نثار اور اسحاق ڈار کے درمیان طے ہوا تھا ‘ ابھی ٹریلر ہے اصل فلم پانامہ جے آئی ٹی میں چلے گی‘ ڈان لیکس کا حل نکل جائے گا لیکن پانامہ کا پریشر بہت ہو گا۔
ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ راؤ تحسین سرکاری افسر ہیں ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ درمیانی راستہ وزیر اعظم ‘ چوہدری نثار اور اسحاق ڈار کے درمیان طے ہوا تھا ابھی ٹریلر ہے اصل فلم پانامہ جے آئی ٹی میں چلے گی۔ انہوں نے کہاکہ 2 ججوں نے کہا نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے۔ نواز شریف سینیٹ میں اپنا جھنڈا لگانا چاہتے ہیں۔ ڈان لی کس کا حل نکل جائے گا لیکن پانامہ لیکس کا پریشر بہت ہو گا۔